الیکشن کے نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہوگی: حفیظ الرحمان

گلگت بلتستان:(دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پُرامن انتخابات ہوئے، مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں بھرپورالیکشن لڑا، انتخابات میں کامیاب امیدواروں کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے22حلقوں میں ٹکٹ جاری کیے، سرکاری نتائج آنے کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہوگی، دوحلقوں میں مسلم لیگ ن نے آزادامیدوارکی حمایت کی۔

واضح رہے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی7، آزاد امیدوار5، ن لیگ 4 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں