سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن
میڈرڈ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح سپین کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا، جہاں دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر تقریباً 18 لاکھ شائقین نے عالمی چیمپئینز کا والہانہ خیرمقدم کیا۔
امریکا کے شہر نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں ایک، صفر سے شکست دینے کے ایک روز بعد سپین کی 26 رکنی ٹیم اور کوچنگ سٹاف وطن پہنچا، جہاں سب سے پہلے انہوں نے شاہی خاندان اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔
وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کھیل کے انداز، محنت اور شاندار فتح پر پوری قوم کو فخر ہے، ہم نے آپ کے ہر میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
— ULTRA ATTACKIVE (@UltraAttackive) July 20, 2026
بعد ازاں کھلاڑی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کھلی چھت والی بس میں سوار ہو کر میڈرڈ کی تاریخی شاہراہوں سے گزرے، بس پر ہم سب ستارے ہیں اور کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں تھیں، جبکہ ٹیم کے ارکان ’ہم چیمپیئن ہیں‘ درج خصوصی شرٹس پہن کر شائقین کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔
سپین کے ہیڈ کوچ لوئس دے لا فوئنٹے نے کہا کہ اپنے ملک اور اس کے پرجوش عوام کی نمائندگی کرنا ان کیلئے انتہائی فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔
King Felipe, Queen Letizia, Princess Leonor and Infanta Sofia welcomed the Spanish National Team. pic.twitter.com/iPBSma7oFQ
— ChristinZ (@ChristinsQueens) July 20, 2026
حکام کے مطابق تقریباً 18 لاکھ افراد نے مختلف شاہراہوں اور سیبیلیس سکوائر میں جمع ہو کر ٹیم کا استقبال کیا، جہاں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی اور جشن رات گئے تک جاری رہا۔
تاہم جشن کے دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔ حکام کے مطابق میڈرڈ کے شمال مغرب میں واقع شہر سالامانکا میں جشن مناتے ہوئے ایک فوارہ گرنے سے 13 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، جس پر ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments