اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے لبنان کو غزہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بیانات لبنانی آبادی کو غیر انسانی ظاہر کرنے کا خطرہ رکھتے ہیں، اجتماعی سزا اور تشدد کو جائز قرار دینے والی زبان سے گریز کیا جائے، اقوام متحدہ نے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مسلح تنازع میں بھی نسلی امتیاز کے قوانین معطل نہیں ہوسکتے، لبنانی شہریوں کو مذہب یا نسل کی بنیاد پر نشانہ نہ بنایا جائے، اقوام متحدہ نے اسرائیل سمیت تمام فریقوں سے بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...