بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
واشنگٹن: (دنیا نیوز) بچوں کو سوشل میڈیاکا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16 اعشاریہ 7 ارب ڈالر یعنی تقریبا پاکستانی 27 کھرب روپے جرمانہ دینے پر رضا مند ہوگیا۔
29 امریکی ریاستوں نے مقدمہ کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ دیر تک استعمال کرنے کیلئے بچوں کی کم عمری کا فائدہ اٹھایا اور سوشل میڈیا کے استعمال کے نقصانات چھپائے۔
معاہدے کے تحت میٹا پر 18 سال سے کم عمر صارفین کیلئے روزانہ 2 گھنٹے کی حد، رات بارہ سے صبح چھ تک رسائی پر پابندی اور عمر کی سخت تصدیق کرنا بھی لازمی ہوگی، یہ حفاظتی پابندیاں دس سال تک برقرار رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments