سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 441 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments