سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے رکھی ہے، جو 3 روز قبل موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسی روز سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے لیے درخواست گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ کو دی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم کی ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...