سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا، 100 انڈیکس 396 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 73 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 305 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 309 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں مارکیٹ میں 19 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments