بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مختصر دورے پر کل اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں ان کی حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر سکتے ہیں، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور باہمی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی، جب کہ 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع کی ضرورت کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری ملاقاتوں کے دوران ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی کے تحفظات رکھیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...