کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد کی بندرگاہ نے کارگو ہینڈلنگ کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 96 ہزار 144 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن جبکہ برآمدی کارگو 21 ہزار 984 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی پورٹ پر 75 ہزار 247 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ بلک کارگو کی مقدار 27 ہزار 752 میٹرک ٹن اور مائع کارگو 65 ہزار 418 میٹرک ٹن رہا، بندرگاہ پر مجموعی خشک کارگو کی ہینڈلنگ ایک لاکھ 30 ہزار 726 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا کہ کراچی بندرگاہ کی برتھوں پر 18 جہاز لنگرانداز تھے جبکہ تین جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر موجود رہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات جہاز بندرگاہ پہنچے اور چھ جہاز روانہ ہوئے، بندرگاہ پہنچنے والے جہازوں میں کنٹینر بردار، آئل ٹینکرز اور جنرل کارگو جہاز شامل تھے، جبکہ روانہ ہونے والے جہازوں میں چار کنٹینر بردار جہاز، ایک آئل ٹینکر اور ایک کلنکر بردار جہاز شامل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments