پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں شیڈول 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ اب 7 سے 18 ستمبر 2027 تک منعقد ہوگا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے مطابق نئی تاریخوں کا فیصلہ تمام شریک ممالک کی رضامندی سے کیا گیا ہے۔

پی او اے کا کہنا ہے کہ تاریخوں میں تبدیلی سعودی عرب میں انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...