خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کے الزام میں احمد شیخ کو 7 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی ٹیم کو اس کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 223 بور کی 7 رائفلیں اور 70 گولیاں برآمد کر لی گئیں، ناجائز اسلحہ رکھنے پر الگ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے گھر کے باہر کھڑی 2 گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس بھی نصب پائی گئیں، دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر فلیشر لائٹس کے غیر قانونی استعمال اور پولیس مزاحمت پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، لاہور میں بدمعاشی کلچر اور مسلح دھونس کسی صورت قبول نہیں، اسلحے کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح جتھوں کے ذریعے شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments