پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
دبئی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 284 نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوگی۔