گرینڈ جرگہ کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی، کل دوبارہ ہوگا
پشاور: (دنیا نیوز) ذرائع جرگہ ممبر کے مطابق گرینڈ جرگہ کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ میں دونوں جانب سے اراکین غیر حاضر تھے، گزشتہ جرگہ اراکین آج نہ پہنچ سکے، اراکین پورے نہ ہونے کی بنا پر جرگہ ملتوی کر دیا گیا۔
جرگہ ممبر ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ کل دوبارہ کمشنر کوہاٹ کی صدارت میں ہوگا، گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں منعقد ہوگا۔