بسنت کو بحال کرنے کی کاوش پر قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی مریم نواز کے بسنت کو بحال کرنے کی کاوش پر قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد میں پنجاب کے ثقافتی ورثہ کو بحال کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متن میں لکھا گیا بسنت کا فیسٹیول نہ صرف پنجاب کی پہچان تھی بلکہ دنیا بھر سے لوگ لاہور کا رخ کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ روزگار کماتے تھے، بسنت سے اربوں روپے کا زر مبادلہ ملک میں آتا تھا جو ہم نے کھو دیا تھا۔

متن میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب پر پاکستان کے دشمنوں نےگھنائونا وار اس وقت کیا جب مریم نواز کی کاوشوں سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا ابھر رہا تھا تاہم بسنت کو تمام انٹر نیشنل جریدے نمایاں کوریج دے رہے ہیں۔

پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کی ریاست، حکومت اور ادارے دشمنوں کو ایسا منہ توڑ جواب دیں گے جیسے معرکہ حق میں عبرت ناک شکست بھارت کو فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہماری افواج نے دی تھی۔

قرارداد میں مزید لکھا گیا تمام خوارج کو جہنم واصل کیا جائے گا اور دشمن کے مزموم عزائم کو مٹی میں ملا دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت تہوار سے لوگوں کی خوشیاں بحال کیں۔

بسنت تہوار کو دن رات کی محنت اورمحمد نواز شریف کی ویژنری گائیڈنس سے ممکن ہوا جس سے صوبہ کا ثقافتی ورثہ بحال کیا گیا ، ترقی اور خوشحالی کاسفر اب جاری رہے گا اور دشمنوں کا منہ ہمیشہ کے لیے کالا رہے گا۔

بسنت جیسے تہوار کے پر امن انعقاد پرتمام متعلقہ اداروں ، پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں