امریکا ایران کا اعتماد جیتنے کی کوشش کر رہا :امریکی ایلچی

امریکا ایران کا اعتماد جیتنے کی کوشش کر رہا :امریکی ایلچی

واشنگٹن، بیجنگ(اے ایف پی)صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر تہران کیساتھ اعتماد پیدا کرکے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایک انٹرویو میں کوف نے کہا کہ ایرانی حکومت کو ٹرمپ کے حالیہ خط کا مقصد دھمکی دینا نہیں تھا۔ایران کیلئے جوہری مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا بہتر ہے کیونکہ  متبادل فوجی اقدام ایران کیلئے اچھا نہیں جس کے بارے میں ٹرمپ کہہ چکے ہیں ۔ اسٹیو وٹ کوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکی بات چیت بیک چینلز، متعدد ممالک اور کئی راستوں کے ذریعے جاری ہے ۔یاد رہے 7 مارچ کو ٹرمپ نے سپریم لیڈر خامنہ ای کو خط لکھا جس میں ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا ہے جس میں انہوں نے ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں بھی خبردار کیا۔دوسری جانب ٹرمپ کے حامی امریکی سینیٹر اسٹیو ڈینس نے ہفتے کو چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ سے ملاقات کی۔چینی رہنما نے 62 سالہ امریکی قانون ساز اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا ، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکا تجارتی کشیدگی کے باوجود دوست بن سکتے ہیں۔ امریکی سینیٹر اسٹیو ڈینس آج اتوار کو وزیر اعظم لی سے بھی ملاقات کریں گے ۔چینی نائب وزیر اعظم نے کہا احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔چین اور امریکا کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جن میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے ۔ سینیٹر ڈینس نے کہا کہ ان کی بیجنگ آمد ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ہمارے پاس بات چیت کیلئے اہم مسائل ہیں۔ میں ہمیشہ سے تعمیری بات چیت پر یقین رکھتا ہوں اور کئی سالوں کے دوران چین کے میرے تمام دوروں کی نوعیت یہی رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں