مقبوضہ کشمیر:لداخ کے علاقے لیہہ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر:لداخ کے علاقے لیہہ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

لداخ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے خطے لداخ میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لداخ کے علاقے لیہہ میں ہوئی تاہم بھارتی حکومت نے حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کی ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی ہے ، اتنا کہا ہے کہ انہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں کھو دیں۔ادھر بھارتی فورسز نے محمد سلیم، فاروق احمد، ہپی چودھری کوکٹھوعہ کے علاقے لوہائی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار نوجوانون کو ادھمپور اور جموں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے جموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا احتجاجی مارچ ناکام بنانے کیلئے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔بھارتی پولیس نے انہیں منتشرکرنے کیلئے شدید لاٹھی چارج کیا۔مارچ کے سینکڑوں شرکا نے وزیر اعلیٰ عمر عبداﷲکی رہائشگاہ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی ، پولیس کی بھاری نفری نے انہیں شہیدی چوک پر روک دیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے ریذیڈنسی روڈ پر دھرنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں