حضرت علیؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا ،مجالس کا اہتمام
لاہور (اے پی پی)ملک بھر میں خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیؓ ٰکا یوم شہادت انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
لاہور میں ہفتہ کے روز یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا، جلوس کے شرکا نے ماتم اور زنجیر زنی بھی کی ، اس موقع پر مجالس کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں علما ،سکالرز اور ذاکرین نے آپؓ کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی مجالس کا اہتمام ہوا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔