سوات:بحرین میں آگ بھڑک اٹھی 7 گھر خاکستر،8 کو بچا لیا گیا
سوات(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوامیں سوات کے علاقے بحرین میں ایک گھر میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق ڈپو خان آباد میں آتشزدگی سے 7 گھر خاکستر ہوگئے ، 8 گھروں کو بچا لیا گیا، الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آتشزدگی سے کروڑوں کا مالی نقصان ہواتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری پیدل پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور مقامی افراد کے ساتھ ملکر کئی گھنٹوں کی مشترکہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔