کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ محکمہ صحت کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا  کیس رپورٹ محکمہ صحت کی  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی (این این آئی) کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، 29 سالہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جہاں خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا، مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، یہ سندھ میں وائرس کا پہلا کیس ہے ۔ متاثرہ مریض کا خون کا نمونہ جانچنے پر منکی پاکس وائرس کی موجودگی پائی گئی۔مریض کو فوری طور پر اسپتال اور آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلا ؤکو روکا جا سکے ، متاثرہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے ، اس لیے یہ کیس مقامی سطح پر پھیلا ؤکا نشان ہو سکتا ہے ۔ محکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار اور صحت کی دیگر ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس وائرس کے مزید پھیلا کو روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں