بھکارنوں کیخلاف کارروائی، ٹریفک پولیس میں خواجہ سرابھرتی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے خواجہ سرائوں کو خواتین بھکاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھرتی کر لیا۔ اس اقدام کے تحت خواجہ سرا معصومہ اور کشش کو ٹریفک پولیس کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو اب وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر کام کرینگے ۔
ٹریفک پولیس کے وکٹم سپورٹ افسر خواجہ سرا بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں کرینگے ۔ ان افسروں کا مقصد خواجہ سرائوں کی درست سمت میں رہنمائی کرنا اور بھکاریوں کیخلاف اقدامات میں ٹریفک پولیس کی مدد کرنا ہے ۔ٹریفک حکام نے خواتین بھکاریوں کیخلاف بھی کارروائی تیز کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے لیڈی ٹریفک وارڈن ایجوکیشن ونگ کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ خواتین ٹریفک اہلکار بھکاری خواتین کیخلاف کریک ڈائون کریں گی اور انہیں موقع سے پکڑ کر تھانوں یا ایدھی ہوم بھیج دیا جائے گا۔سی ٹی او لاہورنے بھکاریوں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔