کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں احتجاج :حافظ نعیم

کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں احتجاج :حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کامظاہر ہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے ، نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ سال حکومت نے 39سو روپے فی من قیمت مقر ر کرکے بھی گندم نہیں خریدی جس سے گندم کے کاشت کاروں کوایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا تھاکیونکہ ان کی گندم خریدنے والا کوئی نہیں تھا۔ مریم نواز شریف صاحبہ کسانوں کو مافیا سمجھنے کی پالیسی تبدیل کریں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے لیاقت بلوچ،حسن مرتضیٰ ،جاوید قصوری،خالد باٹھ،ڈاکڑ طارق سلیم ،ذیشان اختر،ضیا الدین انصاری ،ڈاکٹر بابر رشید، نصر اللہ گورائیہ ، زکر اللہ مجاہد ، رانا عبدالوحید ،رانا تحفہ دستگیر ،محبوب الزمان بٹ ، مظہر اقبال ، عبد الجبار، رشید منہالہ نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران کسانوں کا معاشی قتل کرکے پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود آئندہ دو چار سالوں میں پاکستان گندم بحران والے ممالک میں شامل ہوجائیگا ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نا اہلی اورکسان کارڈ جیسے نمائشی اقدامات سے کسانوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں۔ جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ حالات میں فصل اگانا اور منافع کمانا تو دور کی بات، اخراجات پورے کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے ۔ حکومتی عدم توجہی اور مہنگائی کے طوفان نے زراعت کے شعبے کو بحران میں ڈال دیا ہے ، جس کے اثرات ملکی معیشت پر ہوں گے ۔یہ آل پارٹیز کانفرنس حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں