لاہور ٹیکس بار کے انتخابات، آصف رانا صدر منتخب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا آصف رانا صدر منتخب ہوگئے ۔
مجموعی طور پر پانچ نشستوں پر 10 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ،ٹیکس بار کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات ہزار تھی صدر کے عہدے پر ایم انوراسماعیل کو شکست دے کر آصف رانا صدر ٹیکس بار منتخب ہوگئے جس پر آصف رانا کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا ، آصف رانا نے کہا یہ فتح انکی نہیں بلکہ پروفیشنل وکلا کی ہوئی ہے ،نائب صدر کی نشست پر کامران خلیل کمبوہ کامیاب قرار پائے ،اسد حنیف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر احتشام گجر کی میابی کا اعلان کیا گیا۔