بھارتی وکٹ کیپر بھی رضوان کو ٹرول کرنے لگے ، ویڈیو وائرل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی ٹرول کرنے لگے ۔
آئی پی ایل فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران امپائر انیل چودھری نے نوجوان بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن سے سوال کیا کہ کافی سمارٹ ہوگئے ہو! تم، میری امپائرنگ میں کئی میچ کھیلے ہیں، اب تم بڑے ہو گئے ہو، ضرورت پڑنے پر ہی اپیل کرتے ہو جبکہ پہلے تو تم بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے یہ تبدیلی کیسے آئی؟۔جس پر ایشان کشن نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے امپائرز اب زیادہ ہوشیار ہوگئے ہیں، اگر بار بار اپیل کریں گے تو وہ آؤٹ کو بھی ناٹ آؤٹ دے دیتے ہیں، بہتر ہے ایک ہی بار درست وقت پر اپیل کریں تاکہ آپ کو بھی اعتماد ہو کہ صحیح فیصلہ کر رہے ہیں۔ اگر وکٹ کیپنگ کے دوران پاکستانی کپتان محمد رضوان کی طرح وکٹوں کے پیچھے اپیل کرونگا تو آپ لوگ آؤٹ نہیں دوگے ۔ سچ کہوں تو کچھ امپائرز کو میچوں میں دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے ۔