تمیم اقبال کی طبیعت میں بہتری،کرکٹر ڈھاکا کے ہسپتال منتقل

تمیم اقبال کی طبیعت میں بہتری،کرکٹر ڈھاکا کے ہسپتال منتقل

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کوطبیعت بہترہونے پر ڈھاکا کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے ہسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انہیں ایورکیئر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔فیملی ذرائع نے کہاہے کہ کرکٹر کو ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف فزیشن دیباشش چودھری نے کہا کہ میں نے خود ذاتی طور پر تمیم اقبال کا معائنہ کیا، انہوں نے چہل قدمی کی اور آکسیجن و دوسری کسی میڈیکل سپورٹ کے بغیر وقت گزارا ہے ، یہ سب مثبت علامات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں