انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے کاؤنٹرز پر مریضوں کوپرچی کے اجرا کا جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مریم خان نے 60 بیٍڈ کے زیرتعمیر سرجیکل بلاک کی تعمیر بھی چیک کی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ وارڈز میں مریضوں کیساتھ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے ۔انہوں نے ایک مریض کے آپریشن کے بارے میں ڈاکٹر سے وضاحت لی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں