بجلی چوری میں ملوث شہری کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث شہری کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے فیروز شاہ قبرستان کے قریب فیسکو ٹیموں نے مختلف گھروں کو چیک کیا۔
اس دوران خالد نامی شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی گئی ہے ۔