اٹھارہ ہزاری میں چلتے ٹرک سے میدے کے 40تھیلے چوری

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری میں چلتے ٹرک سے میدے کے 40تھیلے چوری کر لئے گئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل شاہ پور صدر کا رہائشی ڈرائیور غلام مصطفی ٹرک پر فیصل آباد سے میدے کے تھیلے لوڈ کر کے بنوں جا رہا تھا کہ تھانہ 18 ہزاری کے علاقہ واصوکے نزدیک مین روڈپرنامعلوم چوروں نے مبینہ طورپرچلتے ٹرک سے 40 میدے کے تھیلے اتار لیے اورفرارہو گئے ،واردات بارے تھانہ میں درخواست گزاردی گئی ہے ۔