جڑانوالہ :ڈاکوؤں نے متعدد راہگیر لوٹ لئے

جڑانوالہ،بچیانہ (نمائندگان دنیا )ڈاکوؤں نے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
تھانہ بچیانہ کی حدود جڑانوالہ ننکانہ روڈپر 560گ ب کا رہائشی مبشر نامی شخص صبح سویرے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ کریاں والا موڑ کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کراسے روک لیا اور15 ہزارنقدی چھین لی، اسی طرح دیگر راہگیروں کو بھی لوٹ لیا جبکہ ایک شخص کو لوٹ کراسے رسیوں سے باندھ کر پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ،راہگیر خواتین نے شہری کے ہاتھ پاؤں کھول کر اسے آزاد کیا۔