چناب نگر: 2روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی لاش برآمد

چناب نگر(نامہ نگار )تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں 6 سالہ لاپتہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔۔۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد حسیب ولد ملازم حسین قوم ہرل سکنہ مسلم کالونی چناب نگرکی گھر کے قریب جھاڑیوں سے کمسن بچے کی لاش ملی ہے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ، پولیس کے مطابق بچہ 2روز سے لاپتہ تھا جس کی بابت تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔