پینسرہ : محکمہ انہار نے نصرانہ راجباہ کو وارہ بندی سے استثنیٰ دے دیا

پینسرہ(نمائندہ دنیا )چیف آ فیسر محکمہ انہار رانا راشد سے مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف کے ہمراہ چودھری ظفر۔۔۔
سابق یوسی چیئرمین میاں ارشد ضیا ،ساجد گجر،مقبول نمبر دار و دیگر پر مشتمل کاشتکاروں کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی اور ماہانہ وارہ بندی سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیف آ فیسر نے جھنگ برانچ نصرانہ راجباہ کی ماہانہ وارہ بندی ختم کرتے ہوئے نصرانہ راجباہ کو ماہانہ وارہ بندی سے استثنیٰ قرار دے دیا جس سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔