سمندری :مسلم اور مسیحی کیمونٹیز کے مشترکہ افطارڈنرکا اہتمام

سمندری (نمائندہ دنیا )بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مسلم اور مسیحی کیمونٹیزکے مشترکہ افطارڈنرکااہتمام کیا گیا،مسلم اورمسیحی دونوں کیمونٹی کے مذہبی رہنماؤں سمیت معززین نے شرکت کی افطار ڈنرکااہتمام پروفیسر انجم جیمز پال کی جانب سے کیا گیا۔۔۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بہادر علی سیف، مولانا ریحان ضیاء،پرنسپل گورنمنٹ کالج حافظ امجد ، فادر ندیم جان شاکر ،پروفیسر انجم جیمز پال،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر آصف صدیق ،پروفیسر فیصل فیض رسول سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم اور مسیحی روزے اکٹھے گزر رہے ہیں، آج کا اکٹھے روزہ افطار کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ افطار ڈنر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اشرف،پروفیسرڈاکٹر آصف بشیر،پروفیسر ڈاکٹر تسلیم اشرف، پروفیسر نصراللہ مجاہد، پروفیسر احمد رضا ،پروفیسر عمران اور پروفیسر رانا اجمل سمیت علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔