چنیوٹ:فوڈ حکام کے چھاپے ، غیرمعیاری مٹھائی برآمد

چنیوٹ:فوڈ حکام کے چھاپے ، غیرمعیاری مٹھائی برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپوٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی طرف سے سویٹس اینڈ بیکرز اور مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے ۔قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد،غیر معیاری مٹھائی تلف کر ا دی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 12سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 5 یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ،سٹوریج کے ناقص انتظامات، ممنوع اجزاء کے استعمال پر 95000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک کلو ایکسپائرڈ مصنوعات،23 کلو غیر معیاری مٹھائی اور 2 کلو ممنوع اجزاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی اور دودھ کی ناقص کوالٹی پر 2 دودھ بردار گاڑیوں کو 14000 روپے کے جرمانے کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں