حکومت کی کارکردگی اشتہاروں تک محدود :نثار جٹ

حکومت کی کارکردگی اشتہاروں تک محدود :نثار جٹ

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام قوتوں کے ساتھ ڈائیلاگ کرے ،پنجاب حکومت کی کارکردگی پبلسٹی اشتہاروں تک محدود ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز صحافی جاوید خان کے نانا کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد اہل علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی صابر ،عاشق علی، عثمان ضیاء ،محمد علی ،حافظ الیاس،حافظ ندیم  ،ملک جاوید،حاجی جاوید اور دیگر موجود تھے ۔ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے تمام سیاسی،عسکری اور دیگر اسٹیک ہولڈر کو ایک پیج پر اکھٹے ہو کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوںگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں