چنیوٹ :انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ تقسیم کر دیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ تقسیم کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرصفی اﷲگوندل نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے انٹرنز میں سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ تقسیم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انٹرنیز کی محنت اور جذبے سے فرائض کی ادائیگی کو سراہا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انٹرنیز آئندہ بھی اسی لگن سے خدمات سر انجام دیں گے ،چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام پنجاب حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔