ٹوبہ جیل کے 15 قیدی بھی حکومتی اعلان سے مستفید ہونگے

 ٹوبہ جیل کے 15 قیدی بھی حکومتی اعلان سے مستفید ہونگے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الفطر اور یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت آصف زرداری کی طرف سے قیدیوں کی سزاؤں میں رعایت کے اعلان سے ڈسٹر کٹ جیل ٹوبہ کے 15 قیدی بھی مستفید ہونگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک صدارتی معافی نامہ کی وجہ سے کسی قیدی کی رہائی عمل میں نہیں آسکی اور صرف مختلف عدالتوں کی طرف سے ضمانتوں کی بناء پر ہی چند اسیروں کو رہائی مل سکی ہے ۔اس سلسلہ میں سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل اسامہ سلامت گجر کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جیل کے قیدیوں کی خوشی کا ہر طرح سے خیال رکھا جارہا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر جیل اسیران کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ڈسٹر کٹ جیل کے قیدیوں میں عید گفٹ پیکس تقسیم کئے گئے ہیں کیو نکہ نفرت جرم سے ہے ،انسان سے نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، سزائے موت اور عمر قید کی سزا بھگتنے والے اسیروں کے ساتھ ان کے بچوں اور دیگر عزیزو اقارب کی ملاقاتوں کے دوران رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں