131دعویٰ جات میں جعلی کورٹ فیس جمع ہوچکی:چنیوٹ بار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپوٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے صدر ،جنرل سیکرٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 131دعویٰ جات میں جعلی کورٹ فیس جمع ہوچکی۔
تفصیلات کے مطابق جعلی کورٹ فیس سکینڈل کے سلسلہ میں صدر بار مہر مقصودہرل اور جنرل سیکرٹری امتیاز حسین تاج نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر کنوینئر انکوائری کمیٹی احمد فہیم نواز بھٹی، ممبر سول سوسائٹی نور الحسن بھی موجود تھے ۔ مہر مقصودہرل نے کہا کہ کورٹ فیس سکینڈل میں ملوث افراد کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ، اب تک 131 دعویٰ جات میں جعلی کورٹ فیس داخل عدالت کی گئی، اس سکینڈل میں کلرک، کمپیوٹر آپریٹر، وثیقہ نویس ملوث ہیں۔ جنرل سیکرٹری امتیاز حسین تاج نے کہا کہ وکلاء کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ،یاد رہے صدر بار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ۔