حکومت مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لے :قاری شبیر

 حکومت مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لے :قاری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیراحمدعثمانی نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکومت خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے ، گرانفروشی پر قابو پایا جائے ، عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردنی مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں عظیم الشان جمعۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق معاشرے کے افراد میں رسولؐ کی تعلیمات کے سلسلہ کو بہتر بناتے ہوئے بہترین اخلاق کا درس دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمدؐ کی تعلیمات اور ان کے فرمودات پر عمل اور ان پر روشنی ڈالنا ہم سب پر لازم ہے ، جس کیلئے ہم سب کو فرداً فرداً اپنا انتہائی اہم و مثبت کردار اداکرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع ہر دور میں مسلمانوں نے اپنا خون دیکر کیا اور آج بھی غیور مسلمان اپنے دین اور رسول پاک ؐکے ایک فرمان کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں