زرعی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

زرعی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف کمالیہ تعلیم و تحقیق کے میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہوا جا سکے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس امر پر اتفاق یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے مابین وائس چانسلر چیمبر میں منعقدہ ملاقات کے دوران ہوا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہر طالب علم کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع میسر کئے جائیں تو اس سے نہ صرف معاشی و اقتصادی بہتری آء گی بلکہ اس کیساتھ ساتھ ملک کو روشنیوں کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشترکہ ڈگری پروگرام کے بھی مواقع دستیاب ہیں جس سے ایک دوسرے کی سہولیات سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کمالیہ یونیورسٹی کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی میں آفس آف ریسرچ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور گریجوایٹ سٹڈی ریسرچ بورڈ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام 2022ء میں عمل میں آیا تھا اور متعدد پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں