جمعۃ الوداع پر ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

جمعۃ الوداع پر ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے پرنور لمحات میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کی روحانی محفل ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقدہ ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوھر ی مہمان خصوصی تھے ۔ صدارت معروف شاعر محمد افضل خاکسار نے کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسد مجید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں قمر شہزاد و دیگر افسران، سٹاف ممبرز اور سول سوسائٹی کے افراد اس موقع پر موجود تھے ۔ نعتیہ مشاعرہ کی نقابت کے فرائض مقامی شاعر شہزاد بیگ نے انجام دئیے ۔ جن شعراکرام نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا ان میں محمد طاہر صدیقی، تین صدارتی ایوارڈ یافتہ ناصر مجید،حسنین مظہری، سرور خان سرور، شفقت حسین شفقت، مقصودعاجز، سرور قمر قادری، منیر احمد منیر، کامران رشید اور دیگر شامل تھے ۔ مشاعرے کے دوران شعراء کرام نے ایمانی جذبے سے پر تاثیر انداز میں حمد و ثناء اور صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کر کے حاضرین کے قلوب و اذہان کو محبت الٰہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنوں سی منور کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں