سروس ڈیلیوری کا جائزہ ،کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

 سروس ڈیلیوری کا جائزہ ،کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر مریم خان نے فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پر فوکس کرلیا- سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر ان کے ہمراہ تھے -کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کی آمد کے ریکارڈ اور پرچی کے اجرا کی جانچ پڑتال کی-انہوں نے پرچی کے اجرا میں تاخیر اور مریضوں کی آمد کا ریکارڈ مینٹین نہ رکھنے پر اظہار برہمی کیا- کمشنر نے ایمرجنسی،وارڈز میں ڈاکٹرز و عملہ کی حاضریاں بھی چیک کیں-انہوں نے زیرعلاج مریضوں سے ادویات کی دستیابی اور مریضوں سے ڈاکٹروں کے رویہ بارے استفسار کیا۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ سرکاری ہپستالوں کی سروس ڈیلیوری میں غفلت پر زیرو ٹالریسنس پالیسی ہے - ادویات کی عدم فراہمی بارے شکایت پر سختی سے نمٹا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں