گوجرہ میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

گوجرہ میں بھی فلسطینیوں  کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

گوجرہ(نمائندہ دنیا )مرکزی مسجد امام بارگاہ حیدریہ گوجرہ سے یوم القدس و حمایت مظلومین فلسطین ریلی نکالی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں مسجد انتظامیہ و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل سید سبطین رضا نے ریلی سے خطاب میں کہاکہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، اقوام متحدہ کو اس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہیں،ہمیں آپس کے اختلافات ختم کر کے متحد ہوکرمظلوم کا ساتھ دینا چاہئے ،پاکستان اور فلسطین کے دشمنوں کومنہ توڑ جواب دینے کی اشد ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں