رمضان پیکج کی رجسٹریشن کرنیوالے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت رجسٹریشن کرنے والے انٹرنیز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے انٹرنیز کو سرٹیفکیٹس اور اعزازیہ تقسیم کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عملی تربیت دینا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اور رمضان ریلیف پروگرام میں انٹرنیز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کی شمولیت کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے ، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منصور عارف ،اے ڈی ایل جی میاں ظہیر رزاق ، چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔