چنیوٹ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

چنیوٹ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعۃ الوداع کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں خواتین،بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے ۔علاوہ ازیں ریلی کے شرکاء نے بچوں کے خون آلودہ کفن میں لپٹے علامتی جنازے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسرائیلی بمباری اوربربریت کے نتیجہ میں ہزاروں کمسن فلسطینی بچے بھی شہید ہو چکے ،لاکھوں فلسطینیوں کی شہادت پر سپر پاور ممالک کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے ہم آخری دم تک فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد اعظم کے حکم پر ہم اسرائیل کے وجود کو نہیں مانتے ،مظلوموں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے اقوام متحدہ، او آئی سی غزہ پر مظالم فوری بند کروائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں