ٹو بہ :حکام کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ پر کارروائیاں

ٹو بہ :حکام کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ پر کارروائیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈا ؤن کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض کی قیادت میں 45 گاڑیوں کی انسپکشن کی گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

زائد کرایہ وصول کرنے پر 4000 روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا، زائد کرایہ وصولی پر 10 گاڑیوں کے چالان، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور 2 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ۔اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران سکواڈز مسلسل فیلڈ میں رہیں گے ، لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مسافروں سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے ، ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایہ ہی وصول کریں، شہری زائد کرایہ وصولی کی شکایات فوری درج کرائیں، انتظامیہ موقع پر کارروائی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں