اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا امتحانی مراکز کا دورہ ،نگران عملہ کو ہدایات جاری

 اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا امتحانی مراکز  کا دورہ ،نگران عملہ کو ہدایات جاری

جکھڑ (سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں امتحانی مراکز کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر نے 9ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے تحت قائم امتحانی مراکز کاگزشتہ روز دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی ہالز، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں تعینات نگران اساتذہ کو شفاف امتحانات کیلئے نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور طلبہ کو بہترین ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں