عید سے قبل تجاوزات مافیا متحرک،بازاروں میں رش

عید سے قبل تجاوزات مافیا متحرک،بازاروں میں رش

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں فرضی ثابت ہونے لگیں عید سے قبل عید سٹالز کے نام پر شہر ایک بار پھر سے تجاوزات مافیا کے نرغے میں آگیا انتظامیہ مین شاہراہوں اور بازاروں کی بجائے رہائشی علاقوں میں کرین چلا کر خوش ہورہی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا مگر یہ آپریشن عید سے قبل لگنے والے سٹالز اور پتھاڑوں کے باعث بے سود ہوگیا شہر میں امین پور بازار اور ریگل روڈ میں سڑک پر عید سٹالز لگائے گئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں لگنے والے ان سٹالز کے باعث ان دونوں بازاروں سے پیدل چلنا بھی ممکن نہیں رہتا سڑک پر کپڑے بچھا کر بھی سامان رکھ کر بیچا جاتا ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سمن آباد کی انارکلی مارکیٹ میں بھی خوب اکھاڑ پچھاڑ کی گئی مگر اب سمن آباد انارکلی کی بھی پہلے والی حالت ہی ہوچکی ہے انارکلی میں لگنے والے سٹالز کے باعث سڑک سے گزرنا مشکل ہوتا ہے ڈھڈی والا میں جلوی مارکیٹ کے قریب بھی کار روائی کی گئی مگر یہ کارر وائی بھی بے سود ہوگئی جلوی مارکیٹ کے قریب مین روڈ پر درجنوں ریڑھیاں سڑک پر موجود ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور رات کے وقت یہاں سے گاڑی تو درکنار موٹرسائیکل کا گزرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے عید سٹالز کے نام پر ضلع بھر کے بازاروں میں دوبارہ سے تجاوزات قائم ہوچکی ہیں اور انتظامیہ کی توجہ رہائشی علاقوں پر مرکوز ہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دکانوں کے باہر موجود شیڈ اتروا کر اور دکانوں کی سیڑھیاں اور ریمپ توڑ کر ہی بڑا کریڈٹ لیا جارہا ہے جبکہ سڑکوں کی صورتحال اب بھی وہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو فرضی اور دکھاوے کی کاروائیوں کی بجائے جامع پالیسی بنا کر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا چا ہیے سڑکوں کو کلیئر کروانا پہلی ترجیح ہوتی ہے اور فیصل آباد کی سڑکوں پر اب بھی تجاوزات مافیا کا راج برقرار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں