حافظ آباد :ون ویلنگ، فائرنگ اور ہلڑ بازی پر فوری مقدمہ
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )یوم آزادی کے موقع پر ضلع حافظ آباد کے داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے ،سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔۔۔
جوانوں افسر وں کے ساتھ ساتھ لیڈی پولیس بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گی، مؤثر گشت کے ذریعہ امن وامان کو برقرار رکھا جائے گااورسماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ تمام انتظامات فوری طور پر مکمل کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ون ویلنگ،ہو ائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمے کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں ۔