ٹرک سے 3کروڑ سے زائد کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد، 2 ملزم گرفتار

حضرو(نمائندہ دنیا)موٹروے پولیس نے خیبر پختونخوا سے پنجاب کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو سمگلر گرفتار کرلیے۔
خیبر پختونخوا سے پنجاب کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو سمگلر گرفتار کرلیے۔ جی ٹی روڈ سنجوال چوک کے قریب ٹرک میں لوڈڈ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے 2سمگلرز کوگرفتار کر لیا گیا۔