ڈکیتوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران 1 ملزم ہلاک

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں شہری سے ڈکیتی کرکے فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کی۔۔۔
جس کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا پرس، رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا، پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ،ہلاک ملزم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔