جامعہ قائداعظم میں سیمینار، پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام پر زور

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)قائداعظم یونیورسٹی میں سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام ‘‘پنجاب میں نئے صوبے کی تخلیق: وفاقی جمہوریت اور جماعتی سیاست’’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی تخلیق پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے سے جڑ ی ہے۔ ایم این اے اویس جکھڑ نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈز کے باوجود علاقے کو اس کے وسائل کا مناسب حصہ نہیں مل رہا۔ سابق ایم این اے افضل ڈھانڈلہ نے کہا مختلف شناختوں کو تسلیم کرنا پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے ۔ سیمینار کے آخر میں یہ قرارداد منظور کی گئی کہ آئینی ترمیمی بل کو پنجاب میں نئے صوبوں کی تخلیق کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔